• Daily Updates

    ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق




    ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں امام بارگاہ کے متولی اور سابق یوسی ناظم کو قتل کر دیا گیا۔
    فائرنگ کا پہلا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے شاہین محلے میں پیش آیا جہاں ایک امام بارگاہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متولی مطیع اللہ جاں بحق ہو گئے۔ 
    فائرنگ کے واقعے میں ایک راہگیر زخمی بھی ہوا جب کہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ مقتول کی لاش اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    جیو نیوز کو واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں دو موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔
    ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی ایک دوسرے واقعے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق یوسی ناظم تیمور بلوچ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے بھی فائرنگ کے واقعے میں سابق یوسی ناظم کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
    Powered by Blogger.